About Us
About us
Dedicated to Authentic Islamic Knowledge and Character Building
Our Vision
Our Mission
To deliver quality Islamic learning under the supervision of qualified scholars, foster moral development, and contribute to building a righteous society grounded in Islamic values and principles.
دارساتِ اسلامیہ
دارساتِ اسلامیہ کے تحت، ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مدارس برائے حفظ و ناظرہ قائم ہیں جنہیں “دارساتِ اسلامیہ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ مدارس بوائز و گرلز، شارٹ ٹائم اور رہائشی نظام کے تحت چل رہے ہیں۔ الحمدللہ! اب تک لاکھوں بچے اور بچیاں مدرسۃ المدینہ سے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔
خصوصی طور پر اسکول جانے والے بچوں کے لیےدارساتِ اسلامیہ (شارٹ ٹائم) کا اجرا کیا گیا ہے، جہاں صبح یا شام کے اوقات میں صرف ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے دوران بچوں کو ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
اسی طرح رہائشی مدارس المدینہ میں مقیم طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے قیام و طعام کا مکمل انتظام بھی کیا جاتا ہے۔
الحمدللہ عزوجل! دارساتِ اسلامیہ کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف تربیتی کورسز بھی منعقد کیے جاتے ہیں، جیسے:
مدرّس کورس، نظامت کورس، تجوید و قراءت کورس، قاعدہ ناظرہ کورس وغیرہ، تاکہ معیاری تعلیم کے ساتھ تربیت یافتہ افراد معاشرے میں دینی خدمات انجام دے سکیں۔
دارساتِ اسلامیہ رہائشی
دارساتِ اسلامیہ کے تحت چلنے والے وہ مدارس جہاں بچوں کو تعلیم کے ساتھ قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے، انہیں رہائشی دارساتِ اسلامیہ کہا جاتا ہے۔ ان مدارس کا تعلیمی و تربیتی دورانیہ روزانہ تقریباً 12 گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں نہ صرف قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ اخلاقی و روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
رہائشی مدارس میں طلباء کو مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآنِ کریم کی تکمیل کے بعد بالخصوص حفظِ قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بچوں کو پنج وقتہ نماز با جماعت، تہجد، اشراق، چاشت اور اوابین جیسے نوافل کی عادت بھی ڈالی جاتی ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں نمازی اور پرہیزگار مسلمان بن سکیں۔
ان مدارس میں طلباء کو روزانہ کی منزل کی دہرائی منظم انداز میں کروائی جاتی ہے تاکہ ان کا حفظ مضبوط ہو۔
ان مدارس میں 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے تاکہ کم عمری سے ہی ان کی دینی بنیاد مضبوط کی جا سکے۔
دارساتِ اسلامیہ بوائز
دارساتِ اسلامیہ کے تحت ایسے مدارس جن کے اوقات کار صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ہوتے ہیں، انہیں دارساتِ اسلامیہ بوائز کہا جاتا ہے۔ یہ مدارس غیر رہائشی بچوں کے لیے قائم کیے گئے ہیں، یعنی ان میں قیام و طعام کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔
ان مدارس میں طلباء کو ابتدا میں مدنی قاعدہ اور ناظرہ قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے، جس کی تکمیل کے بعد انہیں حفظِ قرآن کے شعبے میں داخل کیا جاتا ہے تاکہ وہ قرآنِ کریم کو مکمل طور پر حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں۔
دارساتِ اسلامیہ کے ان غیر رہائشی مدارس میں 5 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے، جہاں انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اخلاق و آداب بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ ایک باعمل، دیندار اور بااخلاق مسلمان بن سکیں۔
دارساتِ اسلامیہ کورسز
دارساتِ اسلامیہ کے تحت “دارساتِ اسلامیہ” کا ایک اہم ذیلی شعبہ “دارساتِ اسلامیہ کورسز” کے نام سے قائم ہے۔ چونکہ ملک و بیرونِ ملک مدارس المدینہ کی ہزاروں شاخیں قائم ہیں، اس لیے تدریسی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے باصلاحیت مدرسین کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نئے مدارس کا قیام، پرانے مدارس میں درجات کا اضافہ، اور مدرسین کی مسلسل تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دارساتِ اسلامیہ کورسز کا آغاز کیا گیا تاکہ:
نئے مدرسین کو مؤثر انداز میں تیار کیا جا سکے۔
پہلے سے تدریس سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لایا جا سکے۔
اس شعبے کے تحت قرآنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کے حوالے سے ملک و بیرونِ ملک درج ذیل رہائشی کورسز کروائے جاتے ہیں: